ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل دی نیو انگلش پی یو کالج کے سالانہ جلسہ کا انعقاد : طلبامیں جذبہ وحوصلہ ضروری

بھٹکل دی نیو انگلش پی یو کالج کے سالانہ جلسہ کا انعقاد : طلبامیں جذبہ وحوصلہ ضروری

Tue, 02 Jan 2018 20:08:43    S.O. News Service

بھٹکل:2/ جنوری (ایس اؤنیوز)منزل ، مقصد اور جذبہ و حوصلہ ہوتو زندگی میں کچھ نہ کچھ حاصل کرنا ممکن ہوگا۔ طلبا کواپنی تعلیمی زندگی میں واضح مقصد کے ساتھ بہترین راہ اپنانی ہوگی۔ کنداپور وینکٹ رمن پی یو کالج کے پرنسپال ناگیش شانبھاگ نے ان خیالات کا اظہار کیا۔

وہ یہاں بھٹکل کے دی نیو انگلش پی یو کالج میں منعقدہ ’’سادھنا 2017‘‘کے سالانہ پروگرام کا افتتاح کرنےکے بعد خطاب کررہے تھے۔ بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سریش نایک نے جلسہ کی صدارت کی۔ پرنسپال وریندر شانبھاگ ، ٹرسٹی مینجر راجیش نایک،اگیانیشوری کالج کے پرنسپال ڈاکٹر نرسمہا مورتی موجود تھے۔ نصابی اورمنسلک نصابی سرگرمیو ں میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کئے طلبا کے درمیان انعامات کی تقسیم کی گئی ۔ لکچرر لولیٹا روڈرگیس نے سالانہ رپورٹ کی خواندگی کی تو طالبات ارچنا اور ساتھیوں نے پرارتھناکی۔ لکچرر ناگ لکشمی اور گروراج بالگی نے نظامت کی۔ نسرین بیگم نے استقبال کیا ۔ رام چندر بھٹ نے شکریہ اداکیا۔ جلسہ کے بعد طلبا کی طرف سے ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔


Share: